/

چمچ نے خریدار کی قسمت کو چارچاند لگا دیئے۔

ویب ڈیسک :فرنیچر اور گھریلو سامان کی خریدوفروخت کے بڑے اسٹور آئیکیا سے خریدے گئے20 پاؤنڈ کے پرانے چمچ نے خریدار کی قسمت کو چارچاند لگا دیئے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ نایاب اور پرانی اشیا کی شناخت کے ایک شخص نے چمچ کو آئیکیا اسٹور میں دیکھا جو کہ13 ویں صدی کا ہے۔اسٹور میں چمچ کی قیمت20پاؤنڈ تھی جس کو جوہز شناس گاہک نے خرید کر نمائش میں فروخت کیلئے لگا دیا۔ چمچ چاندی کا بنا ہوا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ500 پاؤنڈ لگایا گیا تھا۔چمچ کا ہینڈل پانچ انچ کا ہے اور اسے رومن طرز میں بنایا گیا ہے۔ چمچ کی آخری بولی1900 بمعہ فیس لگائی گئی جو کہ قیمت خرید سے کہیں زیادہ ہے۔نمائش کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمچ کو زیرزمین دبا دیا گیا تھا اور جس نے بھی اسے اسٹور پر فروخت کیلئے رکھا اسے نایاب اشیا کی شناخت نہیں تھی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں بھیجنے والے شخص کو بھی اس کی زیادہ شناخت نہیں تھی لیکن یہ چمچ جیسے ہی ہمارے پاس پہنچا ہم نے پہچان لیا کے یہ نایاب اور انتہائی قیمتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.