/

کالاقانون بنا کر جمہوریت کا منہ کالا کرنے کےبعد نواززشریف پھر پارٹی کے صدرمنتخب

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : :پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا جبکہ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی سربراہ کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے نوازشریف کےکاغذات نامزدگی طارق فضل چوہدری نےجمع کرائے جبکہ الیکشن کا عمل صبح ساڑھے دس بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔مسلم لیگ کی پارٹی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، امیر افضل مندوخیل کو ریٹرنگ آفیسر اور راجہ محمد نیاز کو سیکریٹری الیکشن کمیشن مقررکیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، نواز شریف کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.