نواز شریف کے دوریفرنس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جدت ویب ڈیسک :احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی عدالت میں آمد، نیب لندن ثبوت ڈھونڈنے گئی تھی وہاں سے کوئی ثبوت نہیں ملا ، سارے قانون اور پھرتیاں ایک ہی خاندان کےلیے ہی کیوں ہیں جمہوریت کی بات کرنے والے کو غدار کہا جاتا ہے ہم نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے آگے بھی کریںگے جہاں پر ثبوت بنائے جارہے ہیں  نواز شریف اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے نہیں پیش ہوسکے حسن اور حسین نواز کی آمد کے بارے میں وہ خود ہی بتائیں گےسابق وزیراعظم اور فیملی کے خلاف سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی گئیسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ قانون کی جلدبازیاں صرف شریف خاندان کیلئے ہے،کسی میں جرات ہے تو کمر درد کا بہانہ بنانے والوں کو بھی گرفتار کرکے لایا جائے، کیاسارے قوانین نوازشریف کیلئے ہیں؟،ناانصافی ہو گی تو سوالات تواٹھیں گے ،جمہوریت کی بات کریں تو غدار اورناانصافی کی بات کریں گے توتوہین عدالت لگ جائے گی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی جلدبازیاں صرف شریف خاندان کیلئے ہے جبکہ کم درد کاجھوٹا بہانہ کرنے والے کوراستہ دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ کم درد کا بہانہ کرکے چھپ جانا وی آئی پی احتساب ہے ،کسی منصف میں جرات ہے تو کمردرد کا بہانہ بنانے والوںکو بھی گرفتار کرکے لایا جائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کینسر میں مبتلا ہیں پھر بھی عدالتوںمیں پیش ہو رہے ہیں،تمام فیصلے عجلت میں کئے جا رہے ہیں فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا جا رہا ،ہم غیر متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں،ناانصافی کی باتیں کریں تو توہین عدالت کا کہاجاتا ہے ،ملک میں ایسا وقت چل رہا ہے کہ جمہوریت پر بات کرنے کوغداری کا کہا جاتا ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو وارنٹ گرفتاریوں کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا ،ان کا کہنا تھاکہ سنا ہے لندن جانے والی نیب کی ٹیم کو کچھ نہیں ملا اورنوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا اور ملے گا بھی کچھ نہیں،مریم نواز نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہاں ثبوت ڈھونڈے نہیں جا رہے بلکہ پیدا کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی میڈیا سیل نہیں ہے یہ صرف پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے ،جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو میڈیا کے معاملات دیکھتی تھی،انہوں نے کہا کہ اختلافات کی باتیں میڈیا پر چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.