گلوکار فاخر محمود نے عید الاضحی کیلئے پشتو گیت تیار کرلیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار فاخر محمود نے عید الاضحی کے شو کیلئے پشتو گیت تیار کرلیا شو کی میزبانی عاصم یار ٹوانہ اور شرمین علی سر انجام دینگے جبکہ مہمانوں میں فاخر محمود ، ماڈل و اداکارہ طوبیٰ صدیقی ، سنیتا مارشل ، زارا انور ، عباس ، احد رضا میر ، بلال خان ، ژالے سرحدی ، کبریٰ خان ، فرزین ، روز میری اور دیگر شخصیات شامل ہوں گی ۔ شو کو پروڈیوسرز محمد امین میمن اور محمد شجاعت اللہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، یہ گیت وہ میوزک شوز کے پروڈیوسر امجد حسین شاہ کے پیش کئے جانیوالے ٹاک شو سلیبرٹی لائونج میں گاتے ہوئے نظر آئینگے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.