فیصل آباد ،وین اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم متعدد افراد جاں بحق

فیصل آباد جدت ویب ڈیسک وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 5 افرادجاں بحق اور5 زخمی نجی ٹیلی ویژن کے مطابق جمعہ کی صبح فیصل آباد میں ڈجکوٹ روڈ پر واقع کاہنہ پل کے قریب مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین الٹ گئی اور اس میں سوار 5 موقع پر افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.