فخر زمان معصوم یا ڈی کوک چالاک؟ سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی

Fakhar Zaman and Quinton DE Kock Cricketer
Fakhar Zaman and Quinton DE Kock Cricketer

جوہانسبرگ جدت ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی،شائقین کرکٹ نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو چالاک اور چیٹر کہہ دیا ایک شخص نے کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے ڈی کوک کو پسند کرتے تھے اور معصوم سمجھتے تھے تاہم انہوں نے چیٹنگ کی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کرکٹ اب جینٹل مین گیم نہیں رہا۔ ایک شخص نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک آپ کی حرکت بالکل بھی مزاحیہ نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ فخر زمان کے لئے تالیاں اور ڈی کوک آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.