//

اداکار فخر عالم ایک جان لیواحادثے میں بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک ::پاکستان کے نامور اداکار فخر عالم ایک جان لیواحادثے میں بال بال بچ گئے،انہوں نے واقعے کی تفصیلات ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لاپرواہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ وہ ایک  حادثے سے بال بال بچے ہیں ، حادثہ شوٹنگ کے لئے جاتے ہوئے پیش آیا۔تقرباً 5 ٹویٹس میں 45 سالہ اداکار نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ چنیوٹ سے آنے والے اس ٹرک نے بغیر کسی اشارے کےیو ٹرن لیا اوراس سے بچنے کیلئے روڈ ڈیوائڈرسے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.