پاکستان مسلم دنیا کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ‘ فریدہ بہن جی

سرینگر جدت ویب ڈیسک ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان ‘ اپوزیشن لیڈران ‘ ملکی انتظامیہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی مضبوطی ‘ خوشحالی ‘ اقتصادی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ فریدہ بہن جی نے پاکستان کو مسلم دنیا کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان امت مسلمہ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اہم ضروری ہے انہوں نے عالمی منظر نامے پر تبدیلیوں اور دنیائے سیاست کے نشیب و فراز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے یہ ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے کہ وہ پاکستان کی مرکزیت اور اس کے کلیدی رول کے مدنظر اس کی حفاظت کے لئے کمربستہ رہین ۔ بہن جی نے کہا کہ وادی کشمیر اس وقت پولیس اسٹیٹ کا منظر پیش کر رہی ہے کالے قوانین اور 15 اگست کی آڑ میں فورسز کے ہاتھوں لوگ ناکہ بندی ‘ جامہ تلاشی اور طرح طرح کے غیر اخلاقی سوال و جواب کے نتیجے میں اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں سائوتھ کشمیر خصوصا جنوبی کشمیر سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت سے گھروں میں سہم گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.