/

فتح نے مصباح الحق کی بطور کوچ لائف لائن کچھ بڑھا دی

#FatehExtended #MisbahulHaqs #Lifeline #coach

کراچی:جدت ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثرہ ٹوئنٹی20 سیریز میں فتح نے مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ لائف لائن کچھ بڑھا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ مصباح کوچنگ میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے موزوں نہیں ہیں۔ البتہ ویسٹ انڈیز میں سیریز بارش سے بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے حکام حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ پائے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق وہ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ تک ذمہ داری جاری رکھ سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے ٹور میں مایوس کن نتائج کی وجہ سے کچھ بورڈ آفیشلز اور دیگر حکام مصباح کی کارکردگی کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے۔ جزائر میں 4 ٹی 20 میچز کی سیریز بارش سے شدید متاثر ہوئی جس میں سے3 کا نتیجہ نہیں نکلا، پاکستان واحد میچ میں فتح کی وجہ سے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.