اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں

Fatima Sana Shaikh Indian Actress Covid 19
Fatima Sana Shaikh Indian Actress Covid 19

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔

بھارت بھر کورونا وائرس کی نئی لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور مودی سرکار کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود یہ وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

یہی وجہ ہے کورونا وائرس عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کئی نامور فنکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔اب تک لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، کارتک آریان، ورون دھون، عامر خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ سمیت کئی فن کار اس وبائکا شکار بن چکے ہیں اور اب دنگل فلم کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.