دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں, خریداری،ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

جدت ویب ڈیسک ::ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سیل کے افسران پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی دبئی میں کراچی کے 4 ہزار شہریوں کی پراپرٹی سے متعلق تحقیقات کرے گی۔کمیٹی کمرشل بینکوں، نادرا، پاسپورٹ دفاتر، اسٹیٹ بینک سے جائیدادوں کی تفصیل حاصل کرنے کیلئے موبائل فون اور ای میل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی ۔ کمیٹی ہر ہفتے کی پیشرفت رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی ۔ ۔ اینٹی کرپشن سیل کے افسران پر تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.