/

پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے: فواد چوہدری

Fighting propaganda is a big challenge for the whole world: Fawad Chaudhry

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:فواد چوہدری کا کہنا ہیکہ پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے ویٹیکن سٹی کے سفیر کرسٹوف ال کاسیس کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور ہولی سی (ویٹیکن سٹی) جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو میڈیا پر جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے فریم ورک تیار کرنا چاہیے۔وفاقی وزیرنے ویٹیکن سٹی کیسفیرسے ملاقات کے دوران مزید کہاکہ پاکستان اور ویٹیکن سٹی کو ایک دوسرے کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مخالفین کوبدنام کرنے کے لئے میڈیا کوبطورآلہ کاراستعمال کرتیہیں۔