///

نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق

Firdous Ashiq Awan Govt of Punjab Pakistan
Firdous Ashiq Awan Govt of Punjab Pakistan

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف کرپشن،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کیسز کا سامنا کریں.

پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ 4ہفتے میں علاج کروا کر واپس آوَں گا، شہباز شریف نے نوازشریف کی ضمانت دی تھی،نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی، شہباز شریف پر کرپشن،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے الزامات ہیں۔

شہباز شریف کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کی بجائے بیرون ملک جانا چاہتے تھے، شہبازشریف کرپشن،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کا سامنا کریں، ان کی جائیدادیں اور اولاد باہر ہیں، عید بھی وہ باہر منانا چاہتے ہیں۔ علاج معالجے کی آڑ میں یہ لوگ باہر اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں،عید پاکستان میں کریں، آپ کو باہر جانے کی کیا جلدی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.