#ForeignMinister #MakhdoomShahMehmoodQureshi LeavesforChina

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورے پر چین روانہ

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورے پر چین روانہ ہوگئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ک ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے، ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا ، سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونیوالی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہو گی۔انہوں نے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، میری چین کے وزیر خارجہ /اسٹیٹ قونصلر وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہو گی، سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انشا اللہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی، جو اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے وہ انشااللہ آنیوالے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

کورونا کے باعث ٹوکیو اولمکپس بھی ملتوی ہونے کے خطرے سے دوچار

Next Story

کاجول کے روپ میں عائزہ خان کی ویڈیو وائرل

Latest from اہم خبریں