//

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران سے ترکی روانہ

اسلام آباد :: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران سے ترکی روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ ترک ہم منصب سمیت ترکی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ ترکی ،پاکستان اور افغانستان (شرکت بذریعہ ویڈیو لنک ) پر مشتمل سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔ افغان قیادت میں افغانوں کو قبول سیاسی عمل کے ذریعے پرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان کی قابل قدر کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترک عقیدے، ثقافت اور تاریخی طور پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو غیرمعمولی باہمی اعتماد اور احترام سے عبارت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.