Former Minister Hafeez Sheikh and NAB
Former Minister Hafeez Sheikh and NAB

سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کے خلاف نیب کی ریفرنس کی سفارش

////

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس کی سفارش کردی، نیب کے مطابق عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئر مین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابقہ چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ملزمان ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جب کہ ریجنل بورڈ نے 2ریفرنسز دائر کرنے اور2 شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی، اور نیب کا کہنا ہے کہ ان تمام منظور شدہ مقدمات میں خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا تھا۔

بورڈ نے افسران اور عہدیداران، لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی،،سابقہ ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ملزم غلام مصطفی پھل، ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او آصف میمن اور دیگر قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، فواد چوہدری

Next Story

نیب کے چیئرمین بتادیں کس کے غلام ہیں، شاہد خاقان عباسی

Latest from اہم خبریں