عدلیہ کے خلاف بیان بازی،بولتی بند کرنے کے لیے درخواست پر سماعت مقرر

جدت ویب ڈیسک ::سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی۔نوازشریف اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی عدلیہ کےخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔عدالت نے درخواست اگلے ہفتے سماعت کےلئے مقرر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاؤس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں ، دونوں کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.