////

فیصل آباد میں بھٹہ مزدور کی4 سالہ بیٹی کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

Four Year Old Girl Raped in Faisalabad
Four Year Old Girl Raped in Faisalabad

فیصل آباد: جدت ویب ڈیسک:ملت ٹاؤن کے علاقہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

چک 201رب چندیاں تلاواں میں فقیر حسین کے بھٹہ پر شہزاد احمد ملازمت کرتا تھا اور وہاں پر ہی اس نے رہائش رکھی ہوئی تھی، اس کی چار سالہ بچی میرب مغرب کے وقت گھر سے لاپتہ ہوئی جس کی تلاش کیلئے بھٹہ مزدور اور دیگر افراد اردگرد نکلے تو بھٹہ کے قریب ایک خالی کوارٹر سے بچی کی نعش ملی جوکہ خون میں لت پت تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.