Further aggravation of Kangana Ranaut's difficulties on the judicial front
Further aggravation of Kangana Ranaut's difficulties on the judicial front

عدالتی محاذ پر کنگنا رناوت کی مشکلات میں مزید اضافہ

/

ممبئی جدت ویب ڈیسک:عدالتی محاز پر اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ بھارتی مصنف اشیش کول نے اداکارہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق کتاب ’دیدہ: دی واریئر کوئین آف کشمیر‘ کے مصنف اشیش کول کے وکلا عدنان شیخ اور یوگتا جوشی نے کنگنا رناوت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ممبئی ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

مصنف کے وکلا کے مطابق معروف بھارتی شاعر جاوید اختر سے خط وکتابت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کنگنا رناوت کے پاسپورٹ تجدید کیس میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے جو ایک بڑا جرم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عدالیہ کی توجہ اس جانب لانے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اس لیے درخواست جمع کرائی ہے، اگر عدالت سے جعل سازی ثبوت ہوئی تو بلاشبہ اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت کو اپنے خلاف ہتک عزت کیس کا بھی سامنا ہے۔عدالت نے آخری مہلت دیتے ہوئے کنگنا رناوت کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکاماسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Next Story

خلیل الرحمٰن کی متعدد شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو

Latest from تازہ ترین