اسرائیلی اداکارہ کو ایک فلم کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے ادائیگی

Gal Gadot Israeli Actress New Movie
Gal Gadot Israeli Actress New Movie

نیو یارک جدت ویب ڈیسک : ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم’ونڈر وومن1984 ‘کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، تاہم اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کو اس کی اداکارہ کی ایک خبر نے حیران کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ونڈر وومن 1984 کی ہیروئن اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو فلم پروڈکشن کمپنی نے ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ ادا کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ وارنر برادرز اپنی فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو سینما تھیٹرز میں ریلیز کرنے کا خواہاں تھا اور اس نے گال گدوت اور پیٹی جینکنس کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ بھی کر رکھا تھا۔تاہم کورونا کی وبا کے باعث اچانک فلم کو آن لائن ریلیز کیاجا رہا ہے جس وجہ سے پروڈکشن کمپنی، ہدایت کارہ و اداکارہ گال گدوت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا اور یہ مذاکرات کئی ہفتوں تک چلتے رہے۔رپورٹ کے مطابق گال گدوت اور پیٹی جینکنس کی معاملات دیکھنے والی کمپنیوں اور وارنر برادرز کے درمیان کئی ہفتوں تک پیسوں کی لین دین پر مذاکرات چلتے رہے جو بالآخر بھاری معاوضے کی ادائیگی پر ختم ہوئے۔رپورٹ میں مذاکرات میں شامل دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وارنر برادرز گال گدوت اور پیٹی جینکنس کو فی کس ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔گال گدوت کی فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو ابتدائی طور پر رواں ماہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا جو کہ وارنر برادرز کی ہی ملکیت ہے۔