گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

ویب ڈیسک ::معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں-
اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ خوبصورت پیلے رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر زید نے پیلے رنگ کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے