/

شوہر میرے لیے اللہ کا خاص تحفہ ہیں، غنا علی

Ghana Ali Actress
Ghana Ali Actress

کراچی:جدت ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے شوہر کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بناکر شیئر کی ہے جوکہ مختلف ویڈیو کلپ کی مدد سے بنائی گئی۔غنا علی نے یہ ویڈیو شوہر کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر بنائی ہے اور اس کے ساتھ ہی اْنہوں نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن بھی دیا ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دْنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘اْنہوں نے لکھا کہ آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دْکھ درد کے ساتھی ہیں‘۔غنا علی نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے شوہر ہر دن مجھے اپنی محبت سے خاص محسوس کرواتے ہیں اور میں اْنہیں اپنی زندگی میں پاکر بہت زیادہ خوش ہوں۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے شوہر، میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں اس خاص دن کے موقع پر اْن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اْنہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں‘۔اْنہوں نے دْعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دْعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بْری نظر سے بچائے‘۔