/

سونے کی قیمتوں میں یک دم اضافہ

کراچی: ویب ڈیسک ::بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب اضافہ ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1873ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1260روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1080روپے 24پیسے پر مستحکم رہی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112750روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96665 روپے ہوگئی۔