ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدت ویب ڈیسک :ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1237.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1236.80 ڈالر فی اونس طے پائے ،نیویارک ،امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی اس کی طلب میں اضافے کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1242.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1241.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1240.51 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1239.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.