نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیا، گورنرسندھ

Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک گورنرسندھ محمد زبیر نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیا، عدالتی توضیح سے کوئی ماہرمتفق نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے گورنرسندھ نے سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط قراردےدیا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ پرنااہل قراردینے کی عدالتی توضیح سے کوئی ماہرمتفق نہیں ہوگا، کوئی بھی مالیاتی ماہرججوں کی رائے سے اتفاق نہیں کرسکتا۔گورنرسندھ نے کہاکہ ملکی قانون کے مطابق وصول کی جانےوالی رقم تنخواہ کہلاتی ہے، ججوں نے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف نے تنخواہ چھپائی، افسوس کے ساتھ کہتا ہوں ججوں کی توضیح غلط ہے، نااہلی کا فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ کیا کسی نے تنخواہ نہ لیتے ہوئے تنخواہ کی وصولی ظاہرکی اوراس پرٹیکس بھی دیا؟ میری رائے کئی دہائیوں پر مبنی اکائونٹنگ تجربے کی بنیاد پر ہے کیونکہ میں آئی بی ایم کا چیف فنانشل آفیسر بھی رہ چکا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.