////

سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

Government Employees Banned Social Media in Pakistan
Government Employees Banned Social Media in Pakistan

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا پر فعال ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

حکومت نے ماضی میں بھی اس حوالے سے وارننگ جاری کی لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال جاری ہے تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے ضمن میں چوتھا آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلا آفس میمورنڈم 28 مارچ 2019، دوسرا 20نومبر 2019، تیسرا 26جولائی 2020 اور چوتھا آفس میمورنڈم 25اگست 2021 کو جاری کیا گیا۔آفس میمورنڈم میں کہا گیا کوئی سرکاری ملازم بغیر اجازت کوئی بھی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا.

سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں۔مذکورہ رولز سرکاری ملازمین کو ایسا بیان یا رائے دینے سے روکتا ہے جس سے حکومت کی بدنامی کا خطرہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.