/

شاہی اخراجات کیلئے حکومت نے 16ارب کا مزید قرض لے لیا

Hukumat

کراچی جدت ویب ڈیسک حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک سے مزید قرض حاصل کرلیا،اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ16 ارب 58 کروڑ روپے قرض لیا، آئندہ تین ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے مزید 38 ارب روپے قرض لئے جانے کا امکان ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق ملکی معیشت پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جارہاہے، بجٹ اخراجات پورے نہیں ہوپارہے، بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے قرض کے سوار اور کوئی چارہ نہیں ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے تیسرے ہفتے میں حکومت نے مرکزی بینک سے 116 ارب 7 کروڑ روپے قرض لئے، نئے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے 283 ارب 68 کروڑ روپے قرض حاصل کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے 57 فیصد زیادہ ہے۔رواں مالی سال کے آغاز کو ابھی صرف دو ماہ گزرے ہیں، حکومت اس قلیل مدت میں مرکزی بینک سے 250 ارب 45 کروڑ روپے قرض لے چکی، کمرشل بینکوں سے لیا جانے والا 33 کروڑ 24 کروڑ روپے کا قرضہ اس کے علاوہ ہے۔نئے قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ تو ابھی بعد میں پیش آئے گا، حکومت نے 38 ارب کے پرانے قرضوں کی ادائیگی مزید قرض لینے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، اس دوران ساڑھے 36 کھرب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.