/

ماڑی پور روڈ پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی

کراچی:جدت ویب ڈیسک: ماڑی پور روڈ پر دستی بم حملے میں سادہ لباس پولیس اہلکار عمران زخمی شدید ہوگیا۔
دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار کے ایک ہاتھ کی انگلیاں شدید متاثر ہوئیں جب کہ گھٹنے پر بھی زخم آئے، پولیس اہلکار نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میری جانب کچھ پھینکا تھا جو اندھیرے کی وجہ سے سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے اور جیسے ہی اسے دیکھنے کے لیے قریب گیا تو دستی بم پھٹ گیا۔زخمی عمران کوٹ پولیس کا اہلکار ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کے بیان کی مزید تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی معائنہ کرایا جائیگا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام بھی سول اسپتال پہنچے اور پولیس اہلکار سے معلومات حاصل کیں۔