ہرارے ٹیسٹ؛ پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 426 رنز بناکر آؤٹ

Hararay Test Match Pakistan Bating and Zimbabwe
Hararay Test Match Pakistan Bating and Zimbabwe

ہرارے: جدت ویب ڈیسک:زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی قومی ٹیمپہلی اننگز میں 426 رنز بناکر آؤٹ پویلین لوٹ گئی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 176 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 وکٹیں لیں، جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم کھیل پر حاوی رہی، اوپننگ بلے باز عابد علی 60، عمران بٹ نے 91 اور اظہر علی نے 36 رنز بنائے جب کہ فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنائے اور مہمان ٹیم پر 198 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو قومی ٹیم نے اسکور میں 52 رنز کا اضافہ کیا اور تمام کھلاڑی ا?ؤٹ ہوگئے، فواد عالم نے 140 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث قومی ٹیم پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف 250 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.