He fell while making a famous Dutch YouTuber video
He fell while making a famous Dutch YouTuber video

مشہور ڈچ یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے گر کرہلاک

/

ایمسٹر ڈیم جدت ویب ڈیسک:ایک خوفناک حادثے میں ایک مشہور ڈینش یو ٹیوبرپہاڑی ڈھلوان سے المناک طور پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بائیس سالہ البرٹ ڈیرلینڈ کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا اطالوی الپس کے فورسیلا پانا علاقے میں اپنے چینل کے لیے ایک ویڈیو بنا رہا تھا جہاں وہ حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بڑے دکھ میں ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ ان کے چاہنے والے جانیں کہ کیا ہوا۔

یوٹیوب چینل کے لیے کنٹینٹ بنانے والا نوجوان 656 فٹ کی بلندی سے وال گارڈینا کے مانٹ سیسڈا سے گر کر دم توڑ گیا۔آنجہانی نوجوان نے فروری 2016 میں یوٹیوب میں شمولیت اختیار کی۔ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر اس کے چینل کے 171،000 سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 233،000 سے زیادہ فالوورز ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

اسرائیل، امریکا اور برطانیہ نے جارحیت کی تو فیصلہ کن ردعمل دیں گے، ایران

Next Story

کورونا کی نئی قسم لمباڈا ممکنہ طور پر زیادہ خطرناک

Latest from تازہ ترین