//

انڈرگریجویٹ پالیسی، HEC نے اطلاق کیلئے نکالاگیاخط واپس لے لیا

HEC withdraws letter for application

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے انڈرگریجویٹ پالیسی پر نکالے گئے خط کو واپس لے لیاہے۔
اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے انڈرگریجویٹ پالیسی پررواں سال 2022میں اطلاق کے سلسلے میں بغیر منظوری کے نکالے گئے خط پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے واپس لے لیاہے اوراس سے دستبرداری کاایک علیحدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔دستبرداری کا نوٹیفیکیشن ایچ ای سی کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر برائے ایچ ای ڈی پی مریم ریاض کی جانب سے جاری کیاگیاہے جس کے بعد انڈرگریجویٹ پالیسی سال 2020کارواں سال اطلاق بھی اب کٹھائی میں پڑگیاہے اورکہاجارہاہے کہ ایچ ای سی پالیسی کے سلسلے میں وائس چانسلرزکے تحفظات دورکیے بغیراس پر اطلاق نہیں کرپائے گی۔