/

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

Heroin worth crores of rupees recovered from passenger at Islamabad airport

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: سوات کے رہائشی تازہ خان نامی مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ حکام اے این ایف نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔اے این ایف حکام نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تازہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جارہا تھا، مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے سوٹ کیس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔