اسٹیج کوئین حنا شاہین کی کامیابی کا راز؟؟؟ جانئے

Hina

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی اسٹیج ڈراموں کی کوئین حنا شاہین نے کہا ہے کہ اپنے پرستاروں کو لطف اندوز کرنے کیلئے پوری لگن کیساتھ سٹیج پر پرفارمنس دیتی ہوں اوریہی میری کامیابی کا راز ہے ۔ایک خصوصی انٹرویو میں حنا شاہین نے بتایا کہ سٹیج پر کام کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس کیلئے 12,12گھنٹے ڈانس پریکٹس کرنا پڑی ہے تاکہ پرفارمنس کے دوران غلطی کی کوئی گنجاش نہ رہے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ اپنے پرستاروں کو خوب انٹرٹینمنٹ دوں اور وہ میرا سٹیج ڈانس دیکھنے کیلئے باربار آئیں ۔ ایک سوال کے جواب میں حنا شاہین نے کہا کہ میری سٹیج ڈراموں میں کامیابی کا راز پرستار ہی ہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کا ابھی بالکل کوئی ارادہ نہیں ہے اس لئے اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز کیے ہوئے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.