ایک ایسی فلم جومراقبہ کےساتھ پُرسکون نیند بھی لاتی ہے،جانیےکون سی؟ٹریلردیکھیے

جدت ویب ڈیسک :ہالی ووڈ کی تاریخ کی سست ترین فلمبابا لینڈ 8 گھنٹے طویل فلم ہے جس میں آپ کو صرف بھیڑیں ہی بھیڑیں نظر آئیں گی۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلم لالا لینڈ کے بعد اسی طرز پر بنائی گئی ایک اور فلم ’بابا لینڈ‘ پیش کردی گئی اس فلم کا ٹریلر جب ریلیز کیا گیا تو اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ ذہنی تناؤ سے بھرپور دن اور بے خواب راتوں کے بعد آپ کو اپنے ذہن کو سکون دینے کی ضرورت ہے۔فلم کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ فلم میں سینکڑوں بھیڑیں موجود ہیں، اگر آپ کوشش کریں تو انہیں گن سکتے ہیں، لیکن اگر یہ کام آپ کو ذہنی تناؤ سے دو چار کرتا ہے تو سکون سے بیٹھ جائیں اور اسکرین پر دکھائے جانے والے سبزے اور بھیڑوں کو دیکھ کر سکون حاصل کریں۔فلمی ناقدین نے اس فلم اور اس آئیڈیے کو نہایت بورنگ بھی قرار دیا ہےفلم کے بارے میں کہا گیا کہ سلو موشن میں بنائی جانے والی یہ فلم ایک قسم کا مراقبہ ہے جسے دیکھتے ہوئے آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔ اس دوران اگر آپ کو نیند بھی آجائے تو وہ بہت پرسکون نیند ہوگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.