/

نوازشریف کے بیٹے بیرونی مدد حاصل کئے بغیر ناکام لوٹ آئے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک اربوں روپے کی مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز غیر ملکی مدد حاصل کرنے میں ناکام لوٹے ہیں۔متحدہ عرب امارات اور برطانیہ،سوئٹزرلینڈ نے کرپشن بچانے کیلئے شریف خاندان سے مدد کرنے سے انکار کردیا ہے اور شریف خاندان کو سرکاری دستاویزات فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ایک بیٹے حسین نواز کو دبئی بھیجا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے مدد طلب کرے تاکہ وہ انہیں جعلی کاغذات بنا کر فراہم کردیں،دوسرے بیٹے کو برطانیہ بھیجا تھا تاکہ حکومت برطانیہ انہیں جعلی کاغذات بنا کر فراہم کر دیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے دونوں بیٹے ناکام لوٹے ہیں،دبئی کے حکمرانوں نے حسین نواز سے ملنے سے ہی انکار کردیا تھا جبکہ برطانوی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں نے بھی حسن نواز کو کورا جواب دیا ہے،اس کے علاوہ وزیراعظم نے ان دونوں ملکوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ جے آئی ٹی کو ان کے اثاثوں کے بارے میں معلومات فراہم نہ کریں لیکن دونوں حکومتوں اور سوئٹزرلینڈ نے جے آئی ٹی کو مطلوب دستاویزات فراہم کردی تھیں جو اب رپورٹ کا حصہ ہیں۔نوازشریف کے دونوں بیٹوں نے جعلی دستاویزات بنانے کے کروڑوں ڈالر دے کر عالمی کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کیں تھیں لیکن شریف خاندان کی یہ تمام کاوشیں رائیگاں گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.