#OffersfromBollywood #MaheshHayat

مجھے بالی ووڈ سے بہت زیادہ آفرز ہوئیں ، مہوش حیات

/

کراچی:جد ت ویب ڈیسک: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں جتنی عزت پاکستان میں کام کرکے ملی اب ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ بالی ووڈ جاکر کام کروں۔
مہوش حیات نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے بالی ووڈ سے بہت زیادہ آفرز ہوئیں۔ ایک وقت تھا جب ہمارے یہاں فلمیں نہیں بن رہی تھیں اور ایک آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے خود کو بڑے پردے پر دیکھنے کا میرا بھی تھا۔ لیکن کبھی مجھے کردار پسند نہیں آیا، کبھی کہانی پسند نہیں آئی اور صرف بالی ووڈ کے نام کی وجہ سے میں وہاں کام کرنے چلی جاں میں نے کبھی اس طرح نہیں سوچا۔یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کیساتھ خود کا موازنہ کرنے پر تنقید کی زد میں
مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بالی ووڈ جاکر کام کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ میزبان نے ان سے پوچھا رواج تو یہ ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بھاگ بھاگ بالی ووڈ جاتی ہیں لیکن آپ نے آج تک ایک بھی فلم وہاں جاکر نہیں کی کیا آپ کو کبھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی یا پھر آپ کا ارادہ نہیں ہے۔
مہوش حیات نے مزید کہا گزشتہ چند برسوں میں جس طرح پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہوئی ہے مجھے ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی بالی ووڈ جانے کی۔ بالی ووڈ کے علاوہ بھی دنیا میں بڑے بڑے پلیٹ فارمز اور دیگر انڈسٹریاں ہیں جیسے ہالی ووڈ، ایرانی سینما، کورین انڈسٹری اور نیٹ فلکس وغیرہ۔ اس کے علاوہ جتنی عزت، پیار اور کام مجھے اپنے ملک میں مل رہا ہے مجھے ضرورت نہیں کہ میں بالی ووڈ میں جاکر اپنا ٹیلنٹ دکھاں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز بھی میدان میں آگئے

Next Story

فحش فلمیں کیس میں شوہرکے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ

Latest from اہم خبریں