بھارت کو ریڈلسٹ میں ڈالنے کے اثرات پر گہری نظر ہے، آئی سی سی

ICC and India Red list
ICC and India Red list

لندن جدت ویب ڈیسک:برطانیہ کی طرف سے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ردعمل دے دیا۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کو ریڈلسٹ میں ڈالنے کے اثرات پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور دیگر بورڈز نے محفوظ ماحول میں کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھ کر دکھائی ہیں۔

آئی سی سی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل پلان کے مطابق جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل رواں سال بھارت اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.