آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری پاکستان چھٹے نمبر پر

جدت ویب ڈیسک : : آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری  ، پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔جب کہ جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہیں تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت بہترین ٹیموں میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر سر فہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اس کا تعاقب کرتی نظر آتی ہے اور بھارت اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔آئی سی سی کی بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں دوسرے نمبر پر وارنر اور اے بی ڈویلیرز تیسرے نمبر پر ہیں اس فہرست میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم 5 واں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اسی طرح بولرز رینکنگ میں جوس ہیزل ووڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور جنوبی افریقا کےعمران طاہر دوسرے جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا تیسرا نمبر ہے البتہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبرپر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی آل راؤنڈرز کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا دوسرا نمبر ہے اس طرح اس کٹیگری میں پاکستان کی کارکردگی سے بہتر رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.