/

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاں گا، شیخ رشید

If overseas Pakistanis are denied the right to vote, the Supreme Court will go, Sheikh Rashid

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل اے 35 اور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔