بچپن سے ہی جسمانی خدوخال کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا،الیانا ڈی کروز

Ileana D'cruz Hollywood Actress America
Ileana D'cruz Hollywood Actress America

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہاہے کہ اْنہیں بچپن سے ہی جسمانی خدوخال کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایک انٹرویو میں الیانا ڈی کروز نے بتایا کہ ’انہیں وہ دن یاد ہیں اور اْن کیلئے یہ ایسا ہے جیسے کہ یہ ابھی کل کی بات ہو، یہ اْن کی زندگی میں بالکل گہرے داغوں کی طرح ہے کیونکہ وہ اْس وقت صرف 12 سال کی تھیں جب انہیں جسمانی خدوخال کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

‘اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’وہ ابھی لڑکپن میں ہی تھی کہ انہیں عجیب و غریب تبصروں کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے اْن کی جسامت کے بارے میں کافی نازیبا الفاظ میں باتیں بھی کیں۔

‘الیانانے کہا کہ ’آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں اور پھر اچانک آپ کے پاس لوگ مسلسل آپ کے بارے میں جس طرح کی باتیں کرتے ہیں اور آپ ان کی باتوں پر یقین کرنے لگتے ہیں جو وہ کہہ رہے ہوتے ہیں، لہٰذا وہ سمجھتی ہیں کہ یہ یادیں اْن کی زندگی میں بالکل گہرے داغوں کی طرح ہیں کیونکہ وہ اَن باتوں کو اتنے سالوں سے سنتی چلی آرہی ہیں۔

الیانا ڈی کروز نے خود پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے اور خوش رہنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ایسے میں اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کے لیے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں اس سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اپنے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو میں اپنے آپ کو ہر دن سمجھاتی ہوں۔

‘لیانا ڈی کروز نے کہا کہ ’اتنے برسوں کے دوران انہیں یہ احساس ہو گیا ہے کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہے، جس لمحے آپ کو اس بات کا احساس ہوگا آپ اْس ہی لمحے سکون میں آ جائیں گے آپ کی دماغی حالت بہتر ہوجائیگی‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.