امام الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا، بابر اعظم کی بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ

Imam ul Haq Join National Cricket Team
Imam ul Haq Join National Cricket Team

وانگرائے جدت ویب ڈیسک :انجری کے باعث واحد چار روزہ اسکواڈ سے باہر ہونے والے امام الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے،اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔پیر کو بھی بابراعظم اور امام الحق نے ہلکی پھلکی فزیکل ٹریننگ کی ،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ (آج) منگل کو آکلینڈ روانہ ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔