/

عمران خان آئین کے بجائے جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں، مریم نواز

Imran Khan is running the country with magic instead of constitution, Maryam Nawaz

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر قابض عمران کان جادو ٹونے سے 22 کروڑ عوام کا ملک چلا رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سچ کو کچھ دیرتک طاقت سے دبا توسکتے ایک روز سامنے آنا ہوتا ہے، میں جعلی کیسز اور گرفتاری سے نہیں ڈرتی، آپ مجھے گرفتار کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے آپ سچ سے کتنا ڈرتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے میری ضمانت کینسل کرانیکے درخواست دی ہے، درخواست پڑھنے پر مجھے لگا کہ بچے ڈررہیہیں، میں اپنے اس محسن کو نیب میں دیکھنا چاہتی ہوں جس نے میرے خلاف درخواست دی اور کہا کہ مریم ایسے عدالت آتی ایسے جاتی ایسے کھاتی پیتی ہیں، ایسے درخواست دینے والے سپرانٹیلی جنٹ کو22 توپوں کی سلامی ملنی چاہئے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حق دیتا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، لیکن عمران خان نہ آئینی، نہ ہی قانونی اور نہ منتخب وزیر اعظم ہیں، بلکہ قابض وزیراعظم ہیں، وہ جادو ٹونے سے 22 کروڑعوام کا ملک چلارہے ہیں، وزیراعظم آئین کی بجائے جادو ٹونہ اور حساب کتاب سے ملک چلا رہے ہیں، جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کیاداروں کا تماشا ہی بنے گا، سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کا جنتر منتر کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتا، جنترمنترسےآٹاپٹرول ادویات سستی کیوں نہیں ہوتیں، وہ صرف اہم تقرریوں کیلئے کیوں استعمال ہوتا ہے، کیوں کہ نئی تقرری ملک کا نہیں اپنی ذات کو بچانے کا مسئلہ ہے۔