/

عمران خان کا رواں ہفتے حدیبیہ پیپر ملز کیس عدالت میں فائل کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق عمران کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے کور گروپ اجلاس میں‌ چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی ترجمان مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورگروپ کا اجلاس ہوا، جس میں‌ عمران خان نے پارٹی اراکین کو اہم ذمہ داریاں سونپیں۔اجلاس میں‌ کیے جانے والے فیصلوں کے مطابق فواد چوہدری پارٹی کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے. رکن قومی اسمبلی مرادسعید پختونخوا حکومت کے ترجمان ہوں گے.اجلاس میں بلین ٹری سونامی اوردیگرمنصوبوں کی کامیابی پراظہاراطمینان کیا گیا اور پختونخوا میں پولیس اور صحت سمیت دیگراصلاحات کے نتائج کو تسلی بخش قرار دیا گیا.اجلاس میں‌ شفقت محمود کو پارٹی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ نئی ارکان کی شمولیت سے متعلق عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے.یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز اور چوہدری نثار کا کوئی موازنہ نہیں عمران خان کی چوہدری نثارکو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت عمران خان کی قیادت میں‌ ہونے والے اس اجلاس میں پی ٹی آئی کا پولیس مقابلوں پر سپریم کورٹ کےنوٹس کاخیرمقدم کرتے ہوئے پولیس مقابلےکےمقدمات میں فریق بننےکا فیصلہ کیا گیا ہے.کور گروپ اجلاس میں‌ شبہاز شریف کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے رواں ہفتے حدیبیہ پیپر ملزکیس عدالت میں فائل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.