/

نواز شریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں ہے، عمران خان

جدت ویب ڈیسک ::چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ دونوں کرپٹ ہیں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر لے کر گئے ۔ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے قتل عام کیا، لاہورکا احتجاج اس کی کڑی تھا ۔ نجی ٹی وی سےگفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سے انتخابی اتحاد کبھی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کرپٹ ہیں ۔ نواز شریف کو سزا ملنے والی ہے ۔ اندھیری رات ختم ہو جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.