توہین عدالت کیس ،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک سردار رضا خان چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف عائد توہین عدالت کیس کی سماعت کی،چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرنا ہے،انہوں نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے میرے موکل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، لیکن تعمیل نہیں کی گئی، وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں تو انہیں یہاں ہونا چاہئے تھا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم ہدایات جاری کیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اگلی سماعت تک ایک لاکھ روپے مالیت کا مچلکہ اور دو شخصی ضمانتیں پیش کریں۔ کیس کی اگلی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ قابل ضمانت ہے اور ہم نے الیکشن کمیشن کا دائرہ کار عدالت میںاسے چیلنج کیا ہوا ہے، معاملات لارجر بنچ کے سامنے پیش کرینگے۔ بابر اعوان نےیہ بھی بتایا کہ جہاں جہاں ضرورت ہوگی عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیاالیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کا اختیار سماعت ہے یا نہیں؟ اسکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ واضح ہو کے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر فیصلہ سنایا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.