//

گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ ڈالا

#InGujarKhan #woman #Tortured #exhusband

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک: گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ ڈالی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔خاتون پر تشدد وناک کاٹے جانے کے واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری مقدمہ کے درج کرکے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد، زیادتی اور استحصال قطع ناقابل برداشت ہے، ایسے گھنانے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی اپنی عزیزہ کے گھر گوجر خان کے گاں دلمی آئی ہوئی تھی کہ وہاں اس کا سابق شوہر ساتھیوں کے ساتھ آدھمکا، دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، بات بڑھنے پر سابق شوہر نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.