داماد کے ہاتھوں سسر قتل، سسرالیوں نے داماد بھی مار ڈالا

In-laws kill son-in-law, in-laws also kill son-in-law

نارووال:جدت ویب ڈیسک: تھانہ ندوکے کے گاوں بڈھاڈھولہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ ساس سمیت 3افراد زخمی
سسرالیوں کے تشدد سے داماد بھی مارا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاوں آیا ہوا تھا تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا۔اس کی ساس جمیلہ بی بی،گاوں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہوئے جھگڑے کے دوران اہل خانہ کے تشدد سے عرفان بھی شدید زخمی ہوا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔