قیوم آباد میں سسر نے داماد پر فائرنگ کردی، ملزم گرفتار

In Qayyumabad, father-in-law opened fire on son-in-law, accused arrested

کراچی:جدت ویب ڈیسک: قیوم آباد میں سسر نے داماد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرکے اسپتال پہنچا دیا۔
قیوم آباد بی ایریا میں گلی نمبر 19 کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت زوہیب ولد طیب الرحمن عمر 30 سال بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق آباد فائرنگ ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی۔ جھگڑا رشتے میں خلعہ کے تنازعہ پر ہوا۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جسے نائن ایم ایم پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیٹی زوہیب کی بیوی ہے، جس کا خلعہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔ ملزم اور زخمی پٹھان برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔