بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے پر غور

Indian Cricket Board and T20 World Cup
Indian Cricket Board and T20 World Cup

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے کے پلان پر غور شروع کردیا۔

بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کے مطابق ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، حال ہی میں ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں،سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔

دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.