اداکاری کے بعد کنگنا رناوٹ ہدایت کاری کریں گی

Indian Actress

ممبئی جدت ویب ڈیسک کنگنا رناوٹ اب اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قدم رکھنے والی ہیں۔جی ہاں، کنگنا رناوٹ پروڈیوسر مانکا رنیکا کی چلڈرن فلم ’’ تیجو ‘‘ سے ڈائریکشن ڈیبیو دینے جارہی ہیں۔اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں کنگنا رناوٹ بھی شامل ہوں گی، مگر اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے ک ’’ تیجو ‘‘ میں وہ عمر رسیدہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔انڈین ایکسپریس نے اپنی خبر میں بتایا کہ کنگنا رناوٹ سمرن کی ریلیز کے بعد ’’ تیجو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی، جس کی 30 فیصد شوٹنگ پہلے سے ہی مکمل کی جاچکی ہے۔پہلی بار فلم کی ہدایت کاری کے حوالے سے کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ذمہ داری صرف مانکا رنیکا کی وجہ سے لے رہی ہیں، اور ان کے پاس بچوں سے متعلق کام کرنے کے حوالے سے ڈھیر سارے آئڈیاز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.